(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست اسرائیل میں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی مذمت میں یورپی کمپنی نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی پروڈکٹس کی فروخت روک دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے یورپی کمپنی یونی لیور کے آئس کریم برانڈ بین اینڈ جیری کے چند ماہ قبل مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں احتجاجا اپنی مصنوعات کی فروخت بند کرنے کےاس فیصلےکےخلاف رد عمل کے طور پر فلوریڈا نے اپنے پنشن فنڈ میں بین اینڈ جیری کی پیرنٹ کمپنی یونی لیور میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل میں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی مذمت میں یورپی کمپنی نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی پروڈکٹس کی فروخت روک دی تھی جس کے بعد اب فلوریڈا کے اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ اقدام کو بھی صہیونیت اور اسرائیلی جنگی جرائم کی حفاظت کا نام دیا جارہا ہے۔
ص