(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی افواج کی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری، بیروت کے شہری علاقوں کی رہائشی عمارات فضائی حملوں کا نشانہ۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر کئی شہری علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 105 لبنانی شہری شہید سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
صیہونی ریاست کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں شہری علاقوں میں حزب اللہ کے 120 سے زائد مقامات کونشانہ بنایا ہے، صیہونی میڈیا نے شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کیا ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں شہید اکثریت خواتین اور بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی جانب پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔