• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نسل کشی کے مجرموں کا جرم چھپانے والا عالمی نظام معافی مانگے: باسم نعیم

حماس رینما نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے نسل کشی اور انسانی جرائم پر خاموش رہ کر مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

جمعہ 30-01-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
نسل کشی کے مجرموں کا جرم چھپانے والا عالمی نظام معافی مانگے: باسم نعیم
0
SHARES
41
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے مغربی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کا پرجوش دفاع کرنے اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکبین کی شبیہ سفید کرنے کی کوششوں پر کھلے الفاظ میں معافی مانگیں۔

باسم نعیم نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ خود قابض اسرائیل نے غزہ پٹی میں وزارت صحت کے ان اعداد و شمار کو تسلیم کیا ہے جن کے مطابق جنگ کے دوران غزہ کے لگ بھگ 70 ہزار شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان اعداد و شمار میں وہ لاپتہ افراد شامل نہیں جو اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ مستند اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر گذشتہ روز تک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کے 71,667 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان اعداد و شمار کی تصدیق متعدد بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے اداروں نے بھی کی ہے۔

باسم نعیم نے کہا کہ غزہ پر مسلط کی گئی جنگ اور نسل کشی کے مہینوں کے دوران مغرب میں سیاسی منافقت کے آلے اور گمراہ کن پروپیگنڈا مشینری نے جن میں بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز، فاکس نیوز اور دیگر بڑے میڈیا ادارے سر فہرست ہیں قابض اسرائیلی بیانیے کا اندھا دھند اور بے مثال دفاع کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ادارے جنہوں نے نسل کشی کے مرتکبین پر پردہ ڈال کر اور ان کی شبیہ سفید کر کے اس جرم میں عملی طور پر حصہ لیا اب اس بات کے پابند ہیں کہ وہ واضح معافی مانگیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام صحافیوں اور کارکنوں کو دوبارہ بحال کریں جنہیں فلسطینی عوام کے حق میں اخلاقی مؤقف اختیار کرنے پر ملازمتوں سے نکالا گیا اور اپنے اس اقداری نظام کا سنجیدگی سے محاسبہ کریں جس کے تحت وہ آزادی، انسانی وقار اور انسانی حقوق کے عالمی دفاع کا دعویٰ کرتے ہیں۔

Tags: #WarCrimesBasimNaeemGenocideCrimesGlobalAccountabilityHumanRightsInternationalSystemJusticeMiddleEastPalestinianRightsUNFailures
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.