(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جوزف بوریل نے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیری منصوبوں کی توسیع، فلسطینی مکانات کی مسماری اور جبری طور پر فلسطینیوں سے ان کے مکانات اور اراضی کو خالی کرانے کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سیکریٹری جوزب بوریل نے بیلجئم کے شہر برسلزمیں ملاقات کی جہاں انہوں نے علاقائی مسائلاور خصوصامقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں جوزب بوریل نے دعوا کیا کہ یورپی یونین فلسطین کی حکومت و عوام کی حامی ہے اورصیہونی حکومت اور فلسطینی حکومت و عوام کے مابین جاری تنازعات کو حل کرنے اور صلح و امن کے فوری قیام کے مقصد سے مؤثر مذاکرات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
جوزف بوریل نے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیری منصوبوں کی توسیع، فلسطینی مکانات کی مسماری اور جبری طور پر فلسطینیوں سے ان کے مکانات اور اراضی کو خالی کرانے کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ اس قبل یورپی یونین کے نمائندے نے ماہ مئی میں غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے اُس پر خاموشی اختیار کی جس میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم دوسو تیس فلسطینی شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں پینسٹھ بچے، انتالیس خواتین اور سترہ سن رسیدہ افراد شامل تھےتاہم صیہونی حکام کےمغربی کنارے میں نئ صہیونی بستیوں کی تعمیرات کے فیصلے کے بعد ملاقات میں یہ بیان سامنے آیا ہے۔