(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "شہباز شریف” نے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملوں کو فلسطینیوں کیخلاف دہشتگردی اقدام قرار دیا ہے ، فلسطینی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی غزہ میں شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے ہوئے کاہ ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، مشاہد حسین سید
Martyrdom of 10 Palestinians including 5-year-old girl in Gaza is latest act of Israeli terrorism.If impunity & barbarism had a face, it would have been that of Israel, which has targeted Palestinians without any care for consequences.Pakistan strongly condemns Israeli airstrikes
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 6, 2022
ان کا کہنا تھا کہ بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،پاکستان اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔