(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض بھارتی فوج نے نام نہاد محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری خاتون کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری خاتون کو شہید کردیا ۔
قابض فوجیوں نے کشمیری خاتون کو ضلع کے علاقے کمل کوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔