• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بحرین: اسرائیل میں پہلے سفیر کی تعیناتی کا اعلان

بدھ 30-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
بحرین: اسرائیل میں پہلے سفیر کی تعیناتی کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحرین اور صیہونی حکومت نے سابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کیے تھے اس سے قبل ان ممالک کا مؤقف تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے جب فلسطین سے متعلق تنازع حل ہو جائے گا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز بحرین نے بالآخر باضابطہ طور پرصہیونی ریاست  کے لیےاپنے پہلے سفیر کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد خالد یوسف ا لجلاہمہ مقبوضہ فلسطین میں ناجائز ریاست اسرائیل میں بحرین کےسفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، خالد یوسف الجلاہمہ اس سے قبل امریکہ میں نائب سفیرکی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور بحرین کی سفارتی خدمات میں متعدد دیگر سینئر عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔

غاصب ریاست میں بحرین کے سفیر کی تقرری کے حوالے سے رواں ہفتے  ہی صیہونی  وزیر خارجہ یائر لیپد نے اپنے دورہ روم کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ اپنے بحرینی ہم منصب عبد اللطیف الزیانی سے بھی  ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ  بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبر 2020 کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں واشنگٹن میں تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ  کیا گیا تھا جسے معاہدہ ابراہیمی کے  نام سے جانا جاتا ہےجسکے بعددونوں ممالک کےمابین  متعدد شعبوں میں ترقیاتی  سمجھوتےبھی ہوئے تھےاس معاہدے کے بعد  بحرین اب مشرق وسطیٰ کا چوتھا مسلم ملک بن گیا ہے جس نے سنہ 1948 میں قائم ہونے والے ملک اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے حالانکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے بیشتر عرب ممالک نے اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور ان ممالک کا مؤقف تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے جب فلسطین سے متعلق تنازع حل ہو جائے گا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات، مصر اور اُردن بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔

Tags: امریکہبحرینخالد یوسف الجلاہمہسفیرصہیونی ریاست اسرائیلصہیونیئزممعاہدہ ابراہیمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.