(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت 130 دنوں سے صہیونی جیل میں قید فلسطینی کاید الفسفوس کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کی صحت انتہائی خراب ہے "براہ کرم میرے والد کی مدد کریں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ کاید الفسفوس گذشتہ 130 دونوں سے انتظامی قید کی غیرقانونی صہیونی ریاستی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ، کاید الفسفوس کو ایک ہفتہ قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے کےباعث عسقلان کے ہرزلی اسپتال میں متنقل کیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور انھوں نے خوراک کے نام پر کوئی بھی غذا لینے سے انکار کردیا ہے۔
Kayed Fasfous and other prisoners began hunger strikes at various points over the past few months to protest their illegal administrative detention by Israeli authorities. https://t.co/P9eqbqbX3v
— Samidoun Network (@SamidounPP) November 3, 2021
کاید الفسفوس کی تیرا سالہ بیٹی نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کی حالت سنگین ہوگئی ہے "براہ کرم میرے والد کی مدد کریں۔