(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت میں بچوں کے 18 سال کے ہوجانے تک آسٹریلوی شہری پر بچوں کی کفالت کےلیے اب تک کے 2400 برطانوی پاؤنڈ رقم ادا کرنے کابھی حکم سنایا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں ایک عدالتی فیصلےمیں آسٹریلیا کے ایک 44 سالہ شہری نوم ہپرٹ کی زندگی میں انوکھا موڑ اس وقت آیا کہ جب انہوں نے 2011 میں آسٹریلیا میں مقیم اپنی اسرائیلی اہلیہ سے رشتہ ختم کر کے انہیں واپس اسرائیل جانے دیابعد ازاں 2012 میں آسٹریلوی شہری نوم ہپرٹ بھی اسرائیل پہنچے جو ایک دواساز کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں تاہم اسرائیل پہنچنے کے ایک برس بعد ہی (2013) میں عدالت کی جانب سے نوم ہپرٹ پر آٹھ ہزار سال تک اسرائیل سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
خیال رہے کہ خاندان سے متعلق اسرائیلی قانون میں خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہےا ورشدید تنقید کی جاتی ہےاس کے علاوہ قانون میں سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔