• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سڈنی و میلبورن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوغ کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور غزہ کے حق میں نعرے لگائے۔

بدھ 11-02-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
سڈنی و میلبورن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ
0
SHARES
1
VIEWS

سڈنی – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوغ کے دورہ آسٹریلیا نے ملک بھر میں تنازعات کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے، جہاں ایک طرف حکومتی سطح پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تو دوسری جانب عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسحاق ہرتسوغ کو جنگی جرائم کے ارتکاب پر گرفتار کرنے کے مطالبات پر مبنی نعرے لگائے۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے اس دورے کے دوران پولیس کو غیر معمولی سکیورٹی اختیارات تفویض کر دیے، جس کے نتیجے میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی اور مظاہرین و فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کے سپرے اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا اور 27 افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں سے 10 افراد پر سکیورٹی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے عوامی غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو نماز کی ادائیگی میں مصروف مسلمان مردوں کو زبردستی دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے تشدد کے ان مناظر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق پر زور دیا، جبکہ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیراعظم کریس مینز نے پولیس کے اس ظالمانہ رویے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار اسحاق ہرتسوغ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے "انتہائی مشکل حالات” میں کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیلی صدر گذشتہ سال سنہ دسمبر میں بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کی یادگار پر حاضری دینے پہنچے تھے جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گرین پارٹی کی مقامی رکن پارلیمنٹ ایبیگیل بوئیڈ نے مقامی "آئی بی سی” ریڈیو کو بتایا کہ احتجاج کے دوران انہیں پولیس کے تشدد کا نشانہ بننا پڑا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں گردن پر طبی پٹی (نیک بریس) پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ ہماری ریاست کی پولیس ایسا سلوک بھی کر سکتی ہے، میں شدید صدمے میں ہوں۔

اسحاق ہرتسوغ نے کل منگل کو اپنے دورے کے دوران بونڈائی حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کیی جسے سنہ سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے قابض اسرائیل پر حملے کے بعد یہودیوں کے خلاف سب سے مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ان احتجاجی مظاہروں کے باوجود آسٹریلیا کے متعدد یہودیوں نے ہرتسوغ کے دورے کا خیر مقدم کیا، تاہم پروگریسو جوئش کونسل نے غزہ کی مسلسل تباہی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں ہرتسوغ کے مبینہ کردار کی وجہ سے اس دورے کو مسترد کر دیا ہے۔

آسٹریلوی یہودیوں کی تنظیم کے شریک صدر ایلکس ریوچن نے کہا کہ اس دورے سے ان کی کمیونٹی کے حوصلے بلند ہوں گے، لیکن کمیونٹی کے دیگر ارکان نے ان سے اختلاف کیا۔ پروگریسو جوئش کونسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم اور سفاکیت کی وجہ سے اسحاق ہرتسوغ کا یہاں کوئی استقبال نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن نے سنہ 2025 میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ قابض اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے، تاہم قابض اسرائیل نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے "جانبدارانہ” قرار دیا تھا۔

Tags: AustraliaProtestsGazaSolidarityHumanRightsIsaacHerzogIsraeliPresidentMelbourneMiddleEastConflictPoliceClashesProPalestineSydney
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.