(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے تین رکنی فلسطینی وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کی قیادت میں کراچی میں مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
فلسطینی وفد کا استقبال میجر (ر) اطہر میر نے کیا جبکہ مفتی عمر فاروق جیلانی نے دعا کروائی۔ فلسطینی وفد میں مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس بھی شریک تھے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔فلسطینی وفد نے مزار قائد پر گلدستہ بھی پیش کیا۔