(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس کے طباروں نے یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یمن کے المسیرہ چینل نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیاروں نے یمن کی اہم ترین بندرگاہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نیتجےمیں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج نے حدیدہ بندرگاہ کے ساتھ دو پاور اسٹیشنوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا "۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کے متعدد جنگی طیاروں نے حدیدہ کی بندرگاہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں تیل کا ایک ٹینک جل گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ کے علاقوں میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو صہیونی دشمن نے یمنی شہر حدیدہ پر وحشیانہ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔اس وقت بمباری میں شہر کی بندرگاہ میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔