(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی کا یکجہتی فلسطین کی اس مہم کے حوالے کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے بنیادی قومی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھرپور حمایت کی گئی جبکہ فلسطینیوں کے70 سالوں سے صہیونی حکام کے ہاتھوں غصب ہوتے حق خود ارادیت پر آواز اٹھائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کےدارالحکومت بیونس آئرس میں ارجنٹائن لیگ فار ہیومن رائٹس نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے مقامی شہریوں سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی، پارلیمان ،میڈیا کے ارکان کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے فلسطینی سفارت خانے کے سامنے فلسطینی شہریت کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
ارجنٹائن کمیٹی برائے یکجہتی فلسطین کے مطابق اس اقدام کا مقصد فلسطینی کاز کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنا اور فلسطینی عوام کی 70 سال سے زائد عرصے سےجاری قابض ریاست اسرائیل میں فوجی قبضے ، نسل پرستی اور استعماری طاقتوں کے خلاف اپنے حقوق کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نا تھا۔
کمیٹی کا یکجہتی فلسطین کی اس مہم کے حوالے کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے بنیادی قومی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھرپور حمایت کی گئی جبکہ فلسطینیوں کے70 سالوں سے صہیونی حکام کے ہاتھوں غصب ہوتے حق خود ارادیت پرآواز اٹھائی گئی۔