(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسلمانوں کے اتحاد سے ہی فلسطینی مسئلے کو بہترین انداز میں حل کیا جا سکتا ہےاس کے بجائے عرب ممالک اسرائیل کے آگے گھٹنے ٹیک کر جو غلطی کر رہے ہیں انہیں اس کا خیازہ بھگتنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کےساتھ عرب ممالک کے قائم ہونے والے دوستانہ تعلقات کے خلاف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر نا عرب ملکوں کا وہ گناہ ہے جس پر انہیں نظر ثانی کر نی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے اتحاد سے ہی فلسطینی مسئلے کو بہترین انداز میں حل کیا جا سکتا ہےاس کے بجائے عرب ممالک اسرائیل کے آگے گھٹنے ٹیک کر جو غلطی کر رہے ہیں انہیں اس کا خیازہ بھگتنا ہوگا۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے غزہ میں مئی کے مہینے میں اسرائیلی بمباری کے جارحانہ اقدام کے نتیجے میں اسرائیل کو دہشت گردوں کا اڈہ بھی قرار دیا تھا۔