(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) وزرائے خارجہ نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عرب ممالک کے ریاستی امور کا احترام کرتےہوئے دخل در معقولات نہ کرے۔
عالمی نشریاتی ادارے کےمطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کی وزارتی کمیٹی کی جانب سےعرب ممالک میں ترکی کی مداخلت اور صہیونی ریاست کی القدس میں بڑھتی ہوئی شرانگیزیوں کے خلاف عرب وزرائے خارجہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں اردن کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی کی سربراہی میں ممبران ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزرائے خارجہ نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عرب ممالک کے ریاستی امور کا احترام کرتےہوئے دخل در معقولات نہ کرے۔
اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مداخلت، جارحیت اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کی بھر پور طریقے سے مذمت کی گئی جبکہ شرکاء نے اسرائیلی مداخلت اور اشتعال پر مبنی اقدامات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔