(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خیال رہے کہ سال 2014 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے بعد سے قطر نے غزہ کو لاکھوں ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) قطر کے مالی تعاون سے چلنے والے پروگرام کے تحت رواں ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقےغزہ کی پٹی کے ہزاروں غریب خاندانوں میں جو ٓئے دن صہیونی بمباری کے تیجے میں شدید تکالیف کا شکار ہیں کو نقد امداد کی تقسیم شروع کرے گا۔
اقوام متحدہ کے مغربی ایشیا کے ایلچی ٹور وینس لینڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں اطلاع دی گئی ہے کہ رواں ہفتےغزہ کےتقریباً ایک لاکھ مستحقین نقد امداد وصول کرنا شروع کردیں گے۔
خیال رہے کہ سال 2014 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے بعد سے قطر نے غزہ کو لاکھوں ڈالر کا عطیہ دیا ہےتاہم اسرائیل اور امریکہ کو نقد ادائیگیوں میں تبدیلی کے لیے کہا گیاہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان ممالک کی جاری کردہ امداد فلسطینی شہریوں کے علاوہ مزاحمتی تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔