(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے عہدیدارنے کہا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کے رابطہ کارٹورو وینزلینڈ نے مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکاراسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سے ملاقات کی اور قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو میں تبادلہ خیال کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔