(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم کے دفتر سےجاری کر دہ بیان کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے سفر پر پابندی کے جاری احکامات پر عمل درآمد ایک روز بعد ہی شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہری خصوصی اجازت نامے کے بغیر امریکا یا کینیڈا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائلی ریاست کے صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں ووٹنگ کے بعد اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا کو سفر کے لحاظ سے اپنی ‘ریڈ لسٹ‘میں شامل کر لیا ہے یہ غیر معمولی فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں کورونا انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔
صہیونی وزیر اعظم کے دفتر سےجاری کر دہ بیان کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے سفر پر پابندی کے جاری احکامات پر عمل درآمد ایک روز بعد ہی شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہری خصوصی اجازت نامے کے بغیر امریکا یا کینیڈا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
دوسری طرف جرمنی نےبھی برطانیہ کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافے والئے ملک میں شامل کر دیا ہے جس کے بعد ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے محض انہی مسافروں کو جرمنی لا سکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہیں یا پھر یہاں کے رہائشی ہوں ۔