• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں ایک اور خونی دن: خیمہ بستی پرصیہونی فوج کا حملہ، خواتین، بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید

صیہونی ظلم کے سامنے نہتے فلسطینی عوام اپنے بچوں، بزرگوں اور ایمان کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں  جب کہ دنیا کی بے حسی، مجرمانہ خاموشی میں تبدیل ہو چکی ہے۔

ہفتہ 31-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں ایک اور خونی دن:  خیمہ بستی پرصیہونی فوج کا حملہ، خواتین، بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ)غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ جمعہ کے روز جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع بے گھر فلسطینیوں کی ایک خیمہ بستی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 14 نہتے شہری شہید ہو گئے، جن میں 4 خواتین اور 5 معصوم بچے شامل ہیں۔

یہ خیمہ بستی خان یونس کے شمال مغرب میں واقع المواسی القرار کے علاقے میں قائم کی گئی تھی، جہاں جنگ زدہ شہری عارضی پناہ لیے ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع نے معروف فلسطینی داعی اور مبلغ دین شیخ نائل مصران کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے، جو حملے کے وقت متاثرہ خیمے میں موجود تھے۔

ناصر اسپتال میں منتقل کی گئی لاشوں نے ایک بار پھر غزہ کے جاری انسانی المیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غیر قانونی صیہونی ریاست 602 دنوں سے غزہ میں وحشیانہ جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ ان حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر مہاجرین، خواتین، بیمار اور بچے نشانہ بن رہے ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم کو مزید ہوا دے رہی ہے۔

اسی روز انادولو ایجنسی نے اطلاع دی کہ صیہونی ریاست کے تازہ فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 18 فلسطینی شہید ہوئے۔ شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں شہری اجتماعات پر بمباری سے پانچ فلسطینی مارے گئے، جب کہ نصر خاندان کے سات افراد ایک ہی مکان پر حملے میں شہید ہو گئے۔

خان یونس کے مشرقی علاقے اباسان الکبیرہ میں ایک گاڑی پر بمباری سے دو افراد جان سے گئے، جبکہ المواسی کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر دو فضائی حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے۔

رفح کے الشکوش علاقے میں ایک امدادی چوکی کے قریب شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ خوراک لینے جا رہے تھے۔ اسی طرح نطزارم کے علاقے میں بھی امداد کے منتظر شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غزہ میں ہر دن ایک نئی قیامت کی خبر لے کر آتا ہے، اور صیہونی ظلم کے سامنے نہتے فلسطینی عوام اپنے بچوں، بزرگوں اور ایمان کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں  جب کہ دنیا کی بے حسی، مجرمانہ خاموشی میں تبدیل ہو چکی ہے۔

Tags: اسرائیلیخان یونسخانیونسخیمہ بستیشہداءشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.