• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اندرونی اختلافات موساد کے 3 اعلیٰ افسران مستعٰفی

ہفتہ 13-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اندرونی اختلافات موساد کے 3 اعلیٰ افسران مستعٰفی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  موساد کے جن اعلیٰ عہدیداروں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے ان میں ٹیکنالوجی ڈویژن کے سربراہ، آپریشنز کے سربراہ، اور برانچ کے سربراہ شامل ہیں جو مبینہ طور پر انسداد دہشت گردی کی جنگ سے نمٹ رہے ہیں۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان اندرونی اختلافات   نے اچانک شدت اختیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں خفیہ ایجنسی کے 3 عہدیدار جن کے رینک فوج میں میجر جنرل کےبرابر سمجھے جاتے ہیں استعٰفےدے کر ادارے سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان عہدیداران کے استعٰفوں کے پیچھےموساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن کی جگہ سنبھالنے والے  موساد نئے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کا ہاتھ ہے جن کےصہیونی ریاست  کے حوالے سے سخت جارحانہ اور دیگر مفاد ات  کے خلاف   فیصلوں پرغیر مطمعئن صورت حال کے بعد یہ استعفے  دیے گئےہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک اور عہدیدار کی جانب سے بھی آئندہ دنوں میں مستعفیٰ ہونے کی تصدیقی خبر سامنے آنے والی ہے۔

ڈیوڈ بارنیا کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ استعفوں کا براہ راست تعلق برنیا کی طرف سے جاسوسی ایجنسی میں ذمہ داریوں کو تقسیم کرنے اور ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مزاکرات کے معاملے  کو لے جانا ہے جس کے باعث اسرائیل دنیا بھر میں تنہا ہوتا جارہا ہے تاہم بارنیا کا یہ کہنا کہ ایران اور دیگر ممالک کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر اسرائیل کو تنہا کر دیا گیا ہے اس کے باوجوداسرائیل ایران کے جوہری کام کا مقابلہ جاری رکھے گاجیسے بیانات اسرائیل کے عالمی دنیا اور خصوصا ایران کے ساتھ معاملات کو مزید پیچیدگی کی جانب لے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ موساد کے جن اعلیٰ عہدیداروں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے ان میں ٹیکنالوجی ڈویژن کے سربراہ، آپریشنز کے سربراہ، اور برانچ کے سربراہ شامل ہیں جو مبینہ طور پر انسداد دہشت گردی کی جنگ سے نمٹ رہے ہیں۔

Tags: استعفیٰایرانڈیوڈ بارنیاصہیونیئزمموسادیوسی کوہن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.