(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کار نے تیز رفتار ٹرک فوجی چوکی سے ٹکرانے کے بعد ہاشمونیم چوکی پر حملے کی کوشش کی تاہم صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت سیرہ کے مقام پر ایک فلسطینی ڈرائیور، جس کی شناخت دفاعی حکام نے 41 سالہ داؤد عبدالرزاق فیض فائز کے نام سے کی ہے جو مغربی کنارے کے قریبی قصبے دیر عمار کا رہنے والا تھا حملہ آور فلسطینی ڈرائیور کے پاس اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کا اجازت نا مہ بھی تھا نے مودین کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک چوکی پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے تیر رفتار چھوٹے ٹرک کے ساتھ علاقے میں قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے فوجیوں کو براہ راست چوٹیں آئیں۔
حملے کے بعد فلسطینی ڈرائیور نے جائے وقوعہ سے تقریباً سات کلومیٹر (4.3 میل) دور ہاشمونیم چوکی کی طرف فرار ہو گیا، جہاں اسے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے پہلے سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کے مطابق انھوں نے جائے وقوعہ سے چھ افراد کو ریسکیوکیا جن میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 25 سال کےدرمیان ہیں ۔