(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ "اسرائیل” کیلئے امریکا کی غیر مشروط حمایت پر تنقید کے بعد بھی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب کے اہل خانہ جو مقبوضہ فلسطین ہیں ان کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔
ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ڈیموکریٹک کی تقریب کے بعد اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس میں شامل واحد فلسطینی امریکی خاتون رشیدہ طلیب کی امریکی پالیسیز سے شدید اختلاف اورقابض صیہونی ریاست اسرائیل پر تنقید کے باوجود کہا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم ان کے اہلخانہ کی سلامتی کیلئے دعا گوہیں۔
صدربائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ "میں آپ کی دانش اور آپ کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں ، اور بہت سارے دوسرے لوگوں کیلئے آپ کی تشویش کی قدر کرتا ہوں۔”