• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکن بار ایسوسی ایشن کا "بائڈین” سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا مطالبہ

منگل 04-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکن بار ایسوسی ایشن کا "بائڈین” سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکن ایسوسی ایشن نے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتےہوئے اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کرے۔

امریکن پروگریسو بار ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکن صدر جو بائیڈن کے نام ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسز پر نظر ثانی کریں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو دوبارہ تل ابیب منتقل کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں کہ بائیڈن انتظامیہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے۔

امریکی پروگریسو بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں قائم تمام صیہونی بستیوں کو غیر قانونی قراردیں، یہ تمام صیہونی بستیاں امریکی محکمہ خارجہ کی 1978 کی قانونی رائے شماری اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت غیر قانونی قرار دی جاچکی ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں قائم غیر قانونی صیہونی بستیوں میں قائم اسرائیلی فیکٹریوں اور کارخانوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، ان مصنوعات کو فلسطینی مصنوعات کے طور پر شناخت دی جائے تاکہ فلسطینیوں کی امداد اور ان کی شناخت ہوسکے۔

ادارے نے اپنے مطالبےمیں مزید کہا ہے کہ امریکی صدر صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر گذشتہ 15 سالوں سے جاری غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کو ختم کرانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: اقوام متحدہامریکی پروگریسو بار ایسوسی ایشنامریکی صدرصیہونی ریاست اسرائیلمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.