• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ سے متعلق بینی گینٹز کی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت

بدھ 02-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکہ سے متعلق بینی گینٹز کی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود اسرائیل کا امریکا سے بڑھ کر کوئی اور  اہم اتحادی  نہیں، اس کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع اور گہرے ہیں اور جوبائیڈن انتظامیہ تل ابیب کی حقیقی دوست ہے جبکہ معاملےپر  نیتن یاھو کا بیان اشتعال انگیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میںوزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کےامریکہ سے متعلق بیان کو صہیونی ریاست  کی سلامتی کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیزی ہےالبتہ ایران اسرائیل جوہری معاملےمیں امریکا کے ساتھ اختلافات کو بند کمرے میں حل ہونا چاہیے۔

بینی گینٹز کا یہ ٹوئٹ اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میںانہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا چاہے اس کے لیے تل ابیب کو امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہی کیوں نہ کرنا پڑیں۔

امریکا کے حوالے سے بینی گینٹز  کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود اسرائیل کا امریکا سے بڑھ کر کوئی اور  اہم اتحادی  نہیں، اس کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع اور گہرے ہیں اور جوبائیڈن انتظامیہ تل ابیب کی حقیقی دوست ہے جبکہ معاملےپر  نیتن یاھو کا بیان اشتعال انگیز ہے۔

واضح رہےکہ نیتن یاھو نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا کوئی آپشن نہیں تاہم اگر ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تل ابیب کو اپنے دوستوں کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑے تو ہمیں دوستوں کی ناراضی قبول کرلینی چاہیے۔

Tags: اسرائیل قابض ریاستاسرائیلی وزیر دفاعامریکاایرانی جوہری پروگرامتل ابیبٹوئٹرصہیونیئزمنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.