(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیراعظم نے آئرن ڈوم بل کی منظوری پر کہا ہے کہ بل کےحق میں ووٹ دینے والے تمام اسرائیل کی حمایت اور سلامتی کے خواہاں ارکان کے شکرگزار ہیں تاہم مخالفت کرنے والوں کو زبردست جواب دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز امریکی ایوان میں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کےلیے بجٹ میں اضافے پر امریکی کانگریس اور ٹیمو کریٹکس کے مابین متنازعہ بحث کے بعد بالآخر صدر جوبائیڈن کی منظوری کے ساتھ اسرائیل حامی امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنےکے متنازعہ بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل کے حق میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 2 ارکان غیر حاضر رہے، بل منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ بل کے حق میں ووٹ دینے والے تمام ارکان کے شکرگزار ہیں جو اسرائیل کی حمایت اور اس کی سلامتی کے خواہاں ہیں تاہم بل کی مخالفت کرنے والوں کو زبردست جواب دیا گیا ہے۔