(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مہم کے ذریعے امریکی کانگریس کے اراکین سے کسی ایسے قانون کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی جوصہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حوصلہ افزائی کرےاس کے تنظیم نے اسرائیل سے ہر قسم کے سفارتی، تجارتی اور تحقیقی تعلقات کے خاتمے پر بھی زور دیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں فلسطینی حقوق کی تنظیم (یو ایس سی پی آر) کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی انکے گھروں سے جبری بے دخلی کےخلاف ایک مہم کا آغاز کیا گیا جس میں امریکہ کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مہم کے ذریعے امریکی کانگریس کے اراکین سے کسی ایسے قانون کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی جوصہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حوصلہ افزائی کرےاس کے تنظیم نے اسرائیل سے ہر قسم کے سفارتی، تجارتی اور تحقیقی تعلقات کے خاتمے پر بھی زور دیا۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اور کانگریس کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بل میں ایسی زبان استعمال کی گئی ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سے متعلق اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی مہم برائے فلسطینی حقوق یو ایس سی پی آر ان امریکی اداروں میں سے ایک ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کے لیے سرگرم ہیں۔