(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یہودی معبد میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا اور اسے براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا، لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا منظر سامنے آتے ہی نشریات روک دی گئیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں کولی ولی کے علاقے میں ایک شخص نے بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ میں عالم سمیت مبینہ طور پر 4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔
واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یہودی معبد میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا اور اسے براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا، لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا منظر سامنے آتے ہی نشریات روک دی گئیں البتہ یہ معلوم نہ ہو سکا ہے کہیرغمال بنانے والا مبینہ شخص مسلح ہے یا نہیں۔
واقعے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دے دی گئی ہےجبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنےپیغام میں یرغمالیوں اور ریسکیو عملے کی حفاظت کی دعا کی اور کہا ہے کہ صورتِ حال کو خود بھی مانیٹر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یرغمال بنائے گئے 4 افراد میں سے 1 کو رہائی مل گئی ہے، دیگر 3 لوگوں کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس اور مشتبہ شخص کے درمیان بات چیت جاری ہے۔