(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سے بھی مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتالوں کو امداد فراہم کرنے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن آہندہ ہفتے کے دورہ مشرقی وسطیٰ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتالوں کے لئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کریں گے ۔
ویب سائٹ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے متحدہ عرب امارات ،قطر اور سعودی عرب سے بھی مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتالوں کی مالی امداد کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ بیت المقدس: کورونا کے نئے شکار5 اموات اور 261 نئے متاثرین
اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اتوار کو اعلان کیا کہ ریاست کے صدر الشیخ محمد بن زاید نے القدس کے مشرق میں کوہ زیتون میں واقع مقاصد اسپتال کو 25 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر میں این جی اوز اور فلاحی تنظیموں سے منسلک چار اہم فلسطینی اسپتال ہیں جن میں "المقاصد”، "المطلع”، "فرانسیسی” اسپتال اور "سینٹ جان اسپتال برائے امراض چشم ہیں۔