(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے امریکی قیادت میں تشکیل پانے والے اسرائیل، بھارتی اور متحدہ عرب امارت کے اتحاد کو خطے سمیت کشمیر اور فلسطین کے مسائل سے خیانت قرار دیتے ہوئے اس اتحاد میں عرب امارات کی شمولیت کی سخت مذمت کئ ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی محمد حسین محنتی، نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما سردار رحیم،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما صادق شیخ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف ) کے رہنما قاری عثمان، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، معروف کشمیری سماجی رہنما بشیر سدوزئی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سوچ عورت فاؤنڈیشن لی صدر ریحانہ عزیز، پی ٹی آئی خاتون رہنما عرم بٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکی قیادت میں تشکیل پانے والے اسرائیل، بھارتی اور متحدہ عرب امارت کے اتحاد کو خطے سمیت کشمیر اور فلسطین کے مسائل سے خیانت قرار دیتے ہوئے اس اتحاد میں عرب امارات کی شمولیت کی سخت مذمت کئ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یو اے ای کا امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے اتحادکا حصہ بننا شرم ناک ہے، شجاع الدین شیخ
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ کشمیر اور فلسطین میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام گذشتہ ستر سالوں سے اپنے حقوق کی اصولی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن عرب امارات نے کبھی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت نہیں کی بلکہ اب امریکہ ،اسرائیل اور بھارت لی اس شیطانی مثلث میں شامل ہو کر کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اور فلسطین سے متعلق عالم اسلام سے خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔
رہنماؤں کا کہ تھا آئی ٹو یو ٹو نامی اتحاد شیطانی اتحاد ہے اور عرب امارات سمیت کسی بھی مسلمان ملک کو اس طرح کے اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل اقر بھارت کے ساتھ عرب امارات کا اتحاد خطے میں مسائل اور مشکلات کو جنم دے گا ۔ اس اتحاد سے خطے مے دیگر عرب ممالک کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔