• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی وزیر  کے بیان کی مذمت

صیہونی وزیر خزانہ نے ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ "حوارہ گاؤں کا صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات 02-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکہ کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی وزیر  کے بیان کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح ہم فلسطینیوں کو تشدد پر اکسانے کی مذمت کرتے ہیں، اسی طرح ہم ان اشتعال انگیز بیانات کی بھی مذمت کرتے ہیں جو تشدد پر اکسانے کے مترادف ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر خزانہ بتسلإيل سموتريچ کی جانب سے فلسطینی گاؤں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کے مطالبے اور "ناپسندیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز” بیانات پر سخت تنقید  کرتے ہوئے صیہونی  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر حکومتی اراکین سے عوامی طور پر ان بیانات کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ جس طرح ہم فلسطینیوں کو تشدد پر اکسانے کی مذمت کرتے ہیں، اسی طرح ہم ان اشتعال انگیز بیانات کی بھی مذمت کرتے ہیں جو تشدد پر اکسانے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی بائیڈن انتظامیہ، سموتریچ اور اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین غفیر کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسیوں پر اختلاف کرتے رہے ہیں، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کو پھیلانے کا عہد بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رکن اور شدت پسند صیہونی وزیر خزانہ  بتسلإيل سموتريچ  نے چند روز قبل ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ "حوارہ گاؤں کا صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔ "میرے خیال میں اسرائیل کی ریاست کو یہ لازمی کرنا چاہیے،” ۔

Tags: اسرائیلیبتسلإيل سموتريچحوارہصیہونیفلسطینینیڈ پرائس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.