(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الہان عمر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے جائز حقوق پر قابض ہے اور اقوام عالم کے سامنے مسلسل ڈھٹائی سے ان پر بے جاپابندیوں میں اضافہ کر تا جارہا ہے۔
عالمی ذرائع سے موصول اطلاعات کےمطابق امریکہ کی کانگریس پارٹی کی خاتون رکن الہان عمرنے صہیونی ریاست اسرائیل میں چھ فلسطینی فلاحی تنظیموں پر لگائی جانے والی پابندی کی مذمت کر تے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این جی اوز کو "دہشت گرد” کا لیبل لگانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی سے بچنے کا ایک نصابی طریقہ ہے اور امن کا خیال رکھنے والے ہر شخص کی توہین ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے جائز حقوق پر قابض ہے اور اقوام عالم کے سامنے مسلسل ڈھٹائی سے ان پر بے جا ماپابندیوں میں اضافہ کر تا جارہا ہے جس پر امریکہ سمیت عالمی برادری کو فوری اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ الہان عبداللہ عمر امریکی کانگریس کی رکن ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے صہیونی مظالم سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف حق کی آواز بلند کر تی رہی ہیں۔