(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں سے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن نے اس گروہ کے خلاف دباؤ بڑھانا شروع کردیا اور اس حوالے سے کئی خفیہ اقدامات کیے جارہے ہیں تا کہ یورپی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کریں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق قطر اور امریکہ نے مشترکہ ہم آہنگی کے ساتھ لبنانی تحریک حزب اللہ سے متعلق ایک نیٹ ورک کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے سات افراد پر مشتمل کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سےکمپنی پر بینکنگ سسٹم اور نقدی طور پر دسیوں لاکھ ڈالر حزب اللہ کے لئے ارسال کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے۔
امریکا نے 1997 میں حزب اللہ تہران کو لبنان میں اس کے اثر و رسوخ کے باوجود ایک غیر ملکی دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا اور پھر واشنگٹن نے چار سال بعد حزب اللہ کو غیر ملکی دہشت گردوں کی خصوصی لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں سے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن نے اس گروہ کے خلاف دباؤ بڑھانا شروع کر دیا اور اس حوالے سے کئی خفیہ اقدامات کیے جارہے ہیں تا کہ یورپی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کریں۔