• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امارات کا مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردارادا کرنے کی پیشکش

منگل 25-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امارات کا مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردارادا کرنے کی پیشکش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )ابوظہبی کی ولی عہد نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے  ہر قسم کے تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے ساتھ امن کے حصول کیلئے  نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے گذشتہ روز مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے تجاویز پر گفتگو بھی کی۔ ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مصر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان اس موقع پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ہر قسم کے تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن کے حصول کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بحرین، سوڈان اور مراکش نے بھی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مصر اور قطر نے حماس کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 11 روزہ جھڑپوں کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے لیے مصر اور قطر کو امریکا کی حمایت بھی حاصل تھی۔

Tags: اسرائیل فلسطینشیخ محمد بن زاید النہیانعبدالفتاح السیسیمتحدہ عرب اماراتمسئلہ فلسطینمصری صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.