(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی رہائشی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بغیر کسی جرم کے نابالغ بچوں کو اغوا کر کے ان بچوں کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکار کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے بلا جواز 4 فلسطینی بچوں کو علیحدہ علیحدہ مقامات پر ان کے گھروں سے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
صہیونی فوج نے بچوں کو زبر دستی ان کے خاندان کی مزاحمت کے باوجود انہیں گرفتار کیا اور خاندان کے دوسرے افراد کو بھی تشدد کیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی رہائشی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بغیر کسی جرم کے نابالغ بچوں کو اغوا کر کے ان بچوں کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکار کر دیا ہے جس پر اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔