(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہیثم ابو الفول نے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل نے القدس میں 3,557 نئےگھروں کی تعمیر کی منظوری دے کر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکام کی جانب سےیہودیوں کیلیے آبادکاری کے نئے منصوبے کی منظوری کے بعد اردن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اردنی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ہیثم ابو الفول نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح اور سنگین خلاف ورزی کررہا ہےجسے روکنا عالمی دنیا کا اولین فرض بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل نے القدس میں 3,557 نئےگھروں کی تعمیر کی منظوری دے کر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 کی بھی خلاف ورزی کی ہےاور آبادکاری کی پالیسی چاہے بستیوں کی تعمیر ہو یا توسیع، زمین کی تخصیص یا فلسطینیوں کو بے گھر کرنا، غیر قانونی، مسترد شدہ اور قابل مذمت ہےاور عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کو اس اقدام سے باز رکھنے کے لیے عملی قدم اٹھانے کی ضرور ت ہے۔