(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام کی جانب سے سال 2021ء کے دوران فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیااور صہیونی حکام نے غزہ پر شدید بمباری کے ذریعے تباہی پھیلائی۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے حکمرانوں کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس میں سال 2021ء کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بیت المقدس میں 13 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 2784 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکوم نے القدس کے 490 فلسطینیوں کو شہر سے بے دخل کرنے کے نوٹس جاری کیےجبکہ 177فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے گئے اور 200 کو اپنے گھروں کو منہدم کرنے کےنوٹس دیے اس کے ساتھ ساتھ صہیونی حکام نے القدس میں بین الاقوامی قانونی کی مکمل خلاف ورزی کر تے ہوئے غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کیلیے 12 ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری بھی دی جس کے باعث فلسطینیوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے بھی اسرائیل کومتعدد مرتبہ متنبہ کیا گیا ہے۔
قابض صہیونی حکام کی جانب سے سال 2021ء کے دوران فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیااور صہیونی حکام نے غزہ پر شدید بمباری کے ذریعے تباہی پھیلائی۔