(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق عہدیدار نےکہا ہے کہ حماس کی فوجی طاقت غیر معمولی نوعیت اختیار کرگئی ہے جبکہ القسام بریگیڈ اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی ریاست میں اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی "شاباک” کے ایک سابق عہدیدار عادی کرمی نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں حماس کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی عسکری طاقت غیر معمولی نوعیت اختیا رکرگئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ صیہونی ریاست میں یہودی بستیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریوں میں ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ایران سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس لئے اسرائیل کو حماس اور اس کے عسکری ونگ کے خلاف مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔