(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الجزائرآئندہ برس ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں میزبانی کے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کو سر فہرست رکھنے کے لیےعملی کوششوں میں سر گرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور فلسطینی ہم منصب محمود عباس کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں الجزائری صدر نے فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے کے لیے صدر محمود عباس کو عرب لیگ کے زیر سرپرستی فلسطینیوں کے بہبود کے لیے امدادی تعاون میں خطیر رقم دیاور کہا کہ یہ فیصلہ "الجزائر کی انقلابی تاریخ اور مجموعی طور پر ہمارے عوام کے پختہ عزم کی تکمیل کے لیے فلسطینی کاز کی حمایت کاحصہ ہے۔
الجزائری صدر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2002 کے عرب امن اقدام پر اجتماعی طور پر دوبارہ عمل پیرا ہونے کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کے بارے میں ایک متحد اور مشترکہ موقف کو قائم کرنا ان کی عرب لیگ کے فورم پر مساعی کا حصہ ہوگا۔
واضح رہے کہ الجزائر مارچ 2022 میں ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں میزبانی کے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کو سر فہرست رکھنے کے لیےعملی کوششوں میں سر گرم ہے جس کے تحت الجزائر کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو10کروڑ ڈالر کے امدادی تعاون فراہم کیا گیاہے۔