(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان مجدی امجد ابو شمسیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی چوٹ شدید نوعیت کی بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بستی بیٹ رومانو کے نزدیک صہیونی فوج نےسرراہ شہریوں پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر تین فلسطینی بچوں سمیت ایک اکیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی علاقے الشہداء اسٹریٹ پر صہیونی فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے والے 13 سالہ محمد ایاد الجعبری اور 14 سالہ معتز عیسٰی حسونہ جبکہ 15 سالہ محمد جنیدی کو فلسطینیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ہسپتال منتقل ہونے والے نوجوان مجدی امجد ابو شمسیہ کی چوٹ شدید نوعیت کی بتائی جاتی ہے۔