(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا کہ ان کا ملک سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے حملوں کی تفتیش کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور علاقائی سرحدوں کا تعین صرف فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہا کہ حالیہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ڈرامائی انداز سے بڑھتے ہوئے تشدد نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ تنازعہ ایسے ختم نہیں ہوگا اور اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔” "جرمنی کی حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا وہاں کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے ۔”
"انہوں نے نئی اسرائیلی قیادت اور فلسطینیوں کے مابین اعتماد پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کےدرمیان دوبارہ براہ راست تبادلہ خیال کا دور شروع کرنا ایک بے مقصد اقدام ہوگا۔