(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٹرینوں کی آمدورفت اور راہداریوں کی بندش کا فیصلہ القدس بریگیڈ کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں کے باعث کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتتہ روز سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی صیہونی ناکہ بندی کا شکار شہر غزہ کی سرحد کے قریب سے گزرنے والی تمام ٹرینوں اور غزہ سے ملنے والی راہدداریوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
القسام بریگیڈ سمیت غزہ میں دشمن کے خلاف مزاحمتی قوتیں یکجا
غاصب صیہونی ریاست کی فوج کے ترجمان نے بندش کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بندش کا فیصلہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی جہاد تحریک کے رہنما شیخ بسام السعدی کی گرفتاری کے بعد القسام بریگیڈ کی جانب سے ردعمل کے جواب میں کیا گیا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے اسنائپر فائر اور اینٹی میزائلوں کے حملوں کا خدشہ ہے جس کی بنیاد پر آمدروفت بند کی گئی ہے
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے فوجی دستے القدس بریگیڈز نے گذشتہ شام شیخ بسام السعدی کی گرفتاری کے بعد ہائی الرٹ رہنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے مجاہدین اور جنگی یونٹوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنے کاحکم دیا تھا ۔