• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان کے البقاع پر اسرائیلی فضائی حملے، 14 فلسطینی شہید اور 25 زخمی

فضائی حملوں میں 14 افراد شہید ہوگئے اور 25 سے زائد زخمی ہوئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ہفتہ 21-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان کے البقاع پر اسرائیلی فضائی حملے، 14 فلسطینی شہید اور 25 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے مشرقی علاقے البقاع پر قابض اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 14 فلسطینی و لبنانی باشندے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوئے۔ قابض دشمن نے جمعہ کی شام بقاع کے مختلف قصبوں ریاق، بدنایل، قصرنبا اور تمنین کے میدانی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

آج اس سے قبل لبنان کے جنوبی شہر صیدا کے قریب واقع عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر پر قابض اسرائیل کی فضائی غارت گری کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے قابض اسرائیل کے ان بے بنیاد دعووں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں حماس کے کسی مرکز کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے عین الحلوہ کیمپ کے اندر حطین نامی محلے پر تین میزائل داغے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایجنسی نے مزید واضح کیا کہ اس سفاکانہ بمباری کی زد میں وہ عمارت بھی آئی جو بے سہارا لوگوں میں خوراک کی تقسیم کے لیے بطور باورچی خانہ (کچن) استعمال ہو رہی تھی، جس سے عمارت اور اس کے گرد و نواح کے مکانات کو شدید مالی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو صیدا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی نازک صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے خون کے عطیات دینے کی فوری اور درمندانہ اپیل کی ہے۔

Tags: AlBekaaCivilianDeathsGazaConflictHumanitarianCrisisIsraeliAggressionIsraeliAirstrikesLebanonMiddleEastCrisisPalestinianCasualtiesWarImpact
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.