• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

70 ہزار فلسطینیوں نے پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کری

سخت ناکہ بندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نےنماز ادا کری۔

ہفتہ 31-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
70 ہزار فلسطینیوں نے پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کری
0
SHARES
16
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کی قدیم بستی کی جانب آنے والے نمازیوں پر قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

القدس کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہرِ القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں سے آنے والے تقریباً 70 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

قابض افواج نے صبح سویرے ہی القدس شہر کے گرد و نواح میں قائم فوجی ہٹ دھرمی پر مبنی چوکیوں کے ذریعے نمازیوں کی مسجد تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ قدیم بستی کے گرد اور مسجد کے دروازوں پر لوہے کی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔

نمازیوں کے صحنِ مسجد میں داخلے کے دوران ایک مسلح آباد کار کو وہاں گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جسے نمازیوں کے خلاف ایک اشتعال انگیز قدم قرار دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیل ایک منظم مذہبی امتیازی سلوک کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے داخلے پر تنگی کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔

القدس میں مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے تحفظ اور شہر کی عرب و اسلامی شناخت مٹانے کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کوششوں اور حملوں کو روکنے کے لیے فوری تحرک کی اپیلیں مسلسل جاری ہیں۔

Tags: AlAqsaMosqueFridayPrayerHolySitesIsraeliOccupationIsraeliRestrictionsjerusalemMiddleEastPalestinianPresencePalestinianWorshippersReligiousFreedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.