• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: مسجد اقصیٰ کی گیارہ روزہ بندش 1967ء کے بعد سب سے خطرناک

حماس نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل گیارہ روزہ بندش 1967ء کے بعد سب سے خطرناک اور غیر معمولی اقدام ہے۔

بدھ 11-03-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس: مسجد اقصیٰ کی گیارہ روزہ بندش 1967ء کے بعد سب سے خطرناک
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنے ایک بیان میں متنبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل گیارہویں روز تالہ بندی اور ماہِ رمضان کے دوران نمازِ تراویح اور اعتکاف پر پابندی ایک ایسا خطرناک اور سنگین تاریخی واقعہ ہے جس کی مثال سنہ 1967ء کے بعد سے اب تک نہیں ملتی۔

تحریک نے ایک صحافتی بیان میں اس امر پر زور دیا کہ یہ جابرانہ اقدام عبادت کی آزادی پر کھلا حملہ اور اسلامی مقدسات کے خلاف اشتعال انگیز جارحیت ہے۔

حماس نے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قبلہ اول کے تحفظ اور دفاع کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے اور مسجد کے خلاف قابض اسرائیل کے جاری جرائم کو رکوائے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی بندش قابض دشمن کے مخصوص ایجنڈے کے تحت من گھڑت اور واہیات بہانوں کی آڑ میں کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری جانب نام نہاد صہیونی انتہا پسند "ہیکل” تنظیمیں مسجد کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مہم میں تیزی لا رہی ہیں۔

تحریک نے مزید کہا کہ یہ جبری تالہ بندی قابض اسرائیل کے ان خطرناک عزائم کو بے نقاب کرتی ہے جن کا مقصد مسجد اقصیٰ کی موجودہ مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے، تاکہ اس کے اسلامی شعائر کو مٹا کر وہاں زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کی جا سکے۔

بیان میں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ یہ اقدامات ان انتہا پسند صہیونی تنظیموں کی تحرکات کے ہم آہنگ ہیں جو مسجد کی بندش کو برقرار رکھ کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اور مسجد کے صحنوں میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

حماس نے ایک بار پھر اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قابض اسرائیل کا کوئی حق، حاکمیت یا قانونی جواز نہیں ہے اور یہ مسجد صرف اور صرف مسلمانوں کا خالص وقف ہے۔

آخر میں حماس نے عرب اور اسلامی ممالک کی حکومتوں، عوام اور تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے خلاف قابض دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور القدس کے باسیوں اور وہاں پہرہ دینے والے مرابطین کی ثابت قدمی کی حمایت کریں۔

Tags: AlAqsaMosqueHamasIsraeliAggressionIsraeliOccupationjerusalemMiddleEastConflictMosqueClosureOccupiedJerusalemPalestinianRightsReligiousFreedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.