• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران پر حملہ پوری امت پر حملے کے مترادف ہے، ابو عبیدہ

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے کاز کے دفاع میں ایران کی حمایت کسی ایک ملک کا معاملہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جمعرات 12-02-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران پر حملہ پوری امت پر حملے کے مترادف ہے، ابو عبیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایرانی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران پر کوئی بھی جارحیت پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسلامی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات مسلط کرنے اور داخلی امور میں مداخلت کی مذموم کوشش ہے۔

ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کی جانب سے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے جون سنہ 2025ء میں ہونے والے معرکہ "وعدہ صادق 3” کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے قابض اسرائیل کو جو سبق سکھائے وہ سب کے سامنے ہیں۔ ایران کو اپنا دفاع کرنے اور حملہ آوروں کو دندان شکن جواب دینے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری مسلسل دباؤ، دھمکیاں، محاصرہ اور حملے دراصل اسے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت کرنے والے جرات مندانہ موقف کی سزا دینے کی ایک کوشش ہے۔

ان کا اشارہ تھا کہ فلسطینی مزاحمت نے "امت کے آزاد منش لوگوں” کے تعاون سے معرکہ "طوفان اقصیٰ” کے دوران جس پامردی کا مظاہرہ کیا، وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Tags: AbuUbaidaGeopoliticsIranIslamicSolidarityIsraeliAggressionMiddleEastConflictMuslimUmmahpalestinePalestinianSupportRegionalPolitics
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.