(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بحرین اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں یہ پیشرفت اکتوبر 2020 میں کیے گئے امن معاہدے کے مطابق ہوئی ہے۔
اسرائیلی عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بحرین کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کے شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہےجس کے بعد اب اسرائیل کے شہریوں کو بحرین میں داخلے پر کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں ہوگا اور وہ آزادانہ بحرین کا سفر کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے اسرائیلیوں کےلیے فضائی سروس اور ویزوں کے اجرا کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہےکہ جب عالمی سیا ست میں افغان طالبان کی وطن واپسی اور اسرائیل کی تشویش میں اضافے کا سبب بنی ہے دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کے بظاہر تعلقات میں کھنچاؤ پیدا ہوا ہے جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو لے کر اسرائیل پہلے ہی تشویش کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانےاور دونوں ملکوں کی جانب سے فضائی سروس شروع کرنے پر فلسطین میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے تاہم بحرین اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں یہ پیشرفت اکتوبر 2020 میں کیے گئے امن معاہدے کے مطابق ہوئی ہے ۔