(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج اپنی پر تشدد کارروائیوں میں کشمیری مکینوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانےکے ساتھ ساتھ صحافی برادری کوبھی بھارت کے خلاف ان غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے بارے میں کوئی خبر نشر یاشائع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے کشمیریوں پر بھارت کے بدترین مظالم کے خلاف عالمی برادری سےحقیقی اقدامات کی اپیل کی گئی ہے جس میں دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھی دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں بالخصوص مسلم امہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لےاور اس کی روک تھام کی واضح کوششیں کرے۔
کشمیری رہنماؤں کے مطابق بھارتی فوج نے وادی کشمیر کے تقریباً تمام اضلاع اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ سرینگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ، بڈگام، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع میں کارروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کو شدید سردی میں باہر رہنے پر مجبور کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج اپنی پر تشدد کارروائیوں میں کشمیری مکینوں کو ہراساںکر نے ، ڈرانے دھمکانےکے ساتھ ساتھ صحافی برادری کوبھی بھارت کے خلاف ان غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے بارے میں کوئی خبر نشر یاشائع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔