(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ19 سالہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فورسز پر بم سے حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے علاقے بلاطہ میں چند روز قبل غیر قانونی صیہونی فورسز کی جارحیت میں زخمی ہونے والا19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد ابو اصاب آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔
غیر قانونی صیہونی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فورسز پر پیٹرول بم سے حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔
رفدیہ کے سرکاری اسپتال کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ابو اصاب کو اسرائیلی فوج نے انتہائی قریب سے سر میں گولی ماری تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا تاہم آض صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملا ۔