• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں 88 فلسطینی اسیران شہید

کلب برائے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے جاری جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں شہید ہونے والے ان اسیران کی تعداد 88 ہو گئی ہے

پیر 16-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں 88 فلسطینی اسیران شہید
0
SHARES
425
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) کلب برائے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے جاری جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیلی عقوبت خانوں میں شہید ہونے والے ان اسیران کی تعداد 88 ہو گئی ہے جن کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان شہداء میں سے 52 کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔ اس تعداد میں اضافہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیر حراست ایمبولینس آفیسر حاتم ریان کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔

کلب برائے اسیران نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسیران منظم طریقے سے کیے جانے والے وحشیانہ تعذیب، بھوکا رکھنے، طبی غفلت (طبی جرائم) اور جنسی تشدد کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ اس کے علاوہ ان اسیران کو بنیادی انسانی حقوق سے محرومی، چھین جھپٹ، تشدد، تذلیل اور انسانی وقار کے منافی حالات میں قید رکھ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد شہید اسیران اب بھی جبری گمشدگی کے جرم کا شکار ہیں جبکہ درجنوں ایسے فلسطینی بھی ہیں جنہیں میدانِ جنگ میں ہی براہ راست فائرنگ کر کے (فیلڈ ایگزیکیوشن) شہید کر دیا گیا۔

کلب برائے اسیران نے اشارہ کیا کہ جنگ بندی کے بعد اسیران کے جسدِ خاکی اور باقیات کی جو تصاویر موصول ہوئی ہیں وہ اس بات کا قطعی ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج نے قانون سے ماورا ہو کر اسیران اور زیر حراست افراد کے خلاف منظم طریقے سے ماورائے عدالت قتل کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مرحلہ فلسطینی اسیران کی تاریخ کا سب سے زیادہ خونی اور ہولناک ترین دور بن چکا ہے جس کے بعد سنہ 1967ء سے اب تک ان شہید اسیران کی تعداد (جن کی شناخت ہو چکی ہے) 325 تک پہنچ گئی ہے۔

Tags: #GenocideCivilianCasualtiesGazaConflictHumanRightsViolationIsraeliAtrocitiesIsraeliPrisonsMiddleEastCrisisPalestinianMartyrsPalestinianPrisonersPalestinianResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.