(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں دو دن کے اندر ہی کورونا وائرس سے 261مافرادمتاثرہوئےہیں جن میں ہفتہ کو 124 اور اتوار کے روز 137لوگ وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی وبا کوروناوائرس کے حوالے سےاینٹی کورونا وائرس یونٹ کے ممبر علی الجبرینی نےبیت المقدس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہےکہ گذشتہ دو روز کے دوران کورونا وائرس کے باعث 5 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ261 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
الجبرینی نے بیان میں کہا کہ کورونا سےہونے والی اموات بیت المقدس کے ہرمحلے میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ راس العمود، سلوان، الطور، پرانے بیت المقدس، اور بیت حنا میں وبا کے آغاز سے اب تک 244 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ دو دن کے اندر ہی شہر میں متاثرین کی تعدادمیں اضافے کے بعد261 افراد وبا کی لپیٹ میں آئے ہیں جن میں ہفتہ کو 124 اور اتوار کے روز 137لوگ وبا کا شکار ہوئے تھے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 450 ہوگئی ہے، جن میں 120 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
الجبرینی کی جانب سے عوام سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔